where To Start Learning Web Development?
اختتام کو ذہن میں رکھتے ہوئے شروع کریں۔یعنی کہ آپ کس مقصد کے لیے ویب ڈویلپمنٹ سیکھ رہے ہیں
ویب ڈویلپمنٹ سیکھنے کا آغاز کرتے وقت میں سب سے پہلے آپ کو یہ تجویزپیش کرتا ہوں کہ آپ ایک واضح مقصد کا فیصلہ
کریں اور اسے ہی ذہن میں رکھیں ۔ویب ڈویلپمنٹ سیکھنے کے تین بڑے مقاصد ہو سکتے ہیں۔
شاید آپ نوکری حاصل کرنے کے لیے سیکھنا چاہتے ہیں۔
ہو سکتا ہے آپ کے پاس کوئ ویب سائٹ یا ایپ بنانے کا آئیڈیا ہو۔
یا پھر آپ علم میں اضافے کے لیے سیکھ رہے ہیں۔
آپ کا مقصد کچھ بھی ہو ، ضروری یہ ہے کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔کیوں کہ یہ بات آپ کے سیکھنے کے عمل میں مددگار ثابت ہو گی۔اس سے آپ کو حوصلہ بھی میّسر آۓگا۔
یاد رکھیں، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کس مقصد کے لیے ویب ڈویلیپمنٹ سیکھنا چاہتے ہیں، آپ اسے سخت محنت اور استقامت سےسیکھ سکتے ہیں۔
فرض کریں کہ آپ کا کوئی سابقہ تجربہ نہیں ہے، یہ ایک اچھا خیال ہے، شروع میں، یہ بھی فیصلہ کرنا کہ آیا آپ کی دلچسپی
فرنٹ اینڈ میں ہے یا بیک اینڈ میں۔ میں فرق کو مختصراً بیان کرتا ہوں۔
FRONT-END
یہ ویب سائٹ کا وہ ٖحصّہ ہوتا ہے جو ظاہری طور پر نظر آتا ہے مثلاَ آپ اس ویب سائٹ پرآپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تو اس تحریر کا ڈیزائن اس کی خوبصورتی اور اس ویب سائٹ کا ڈیزائن وغیرہ فرنٹ اینڈ کہلاتا ہے۔
فرنٹ اینڈ ویب ڈویلپمنٹ سے وابستہ ٹیکنالوجیز ہیں۔ HTML، CSS، jQuery، اور JavaScript
BACK-END
یہ ویب سائٹ کا وہ ٖحصّہ ہوتا ہے جو ظاہری طور پر نظرنہیں آتا یوں سمجھ لیجیے کہ یہ حصّہ ویب سائٹ کے انجن کی طرح کام کرتا ہے۔مثلاَ ڈیٹا کو پروسیس کرنا ، اسٹو ر کرنا۔ اور یہ طے کرنا کہ ویب سائٹ یا ایپلیکیشن کیسے کام کرے گی ۔
بیک اینڈ ڈیولپمنٹ عام طور پر سرور سائیڈ لینگویجز جیسے پی ایچ پی،پائتھن اور روبی سے وابستہ ہوتی ہے۔
سب سے پہلے کونسی زبان سیکھیں؟
سیکھنا شروع کریں۔یوٹیوب یا کسی اور ویب سائٹ سے اس کے کورسز لیں اورسیکھنا شروع HTMLآپ سب سے پہلے
کی طرف قدم بڑھائیں۔JAVASCRIPTاور CSS کریں۔پھر اسکے بعد
یہ تین زبانیں سیکھنے کے بعد آپ ایک فرنٹ اینڈ ڈویلپربن جائیں گے۔
RUBI,PYTHON,PHP اب باری آتی ہے بیک اینڈکی بیک اینڈ میں مختلف زبانیں استعمال ہوتی ہیں۔جن میں
اور بھی کئی استعمال ہوتی ہیں۔
ہی سیکھنے کا مشورہ دوں گا بعد میں آپ جو مرضی سیکھیں وہ آپ پر منحصر ہو گا۔Phpلیکن میں تو نیا سیکھنے والوں کو پہلے
:نوٹ
پہلے پہل سیکھنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ آپ کے لیے آسان ہو جاۓ گا۔اس شرط پر کہ آپ استقامت کے ساتھ سیکھتے رہیں۔
.jpg)
0 Comments