سی ایس ایس کیا ہے اور یہ کام کیسے کرتی ہے؟

WHAT IS CSS3

کیسکیڈنگ اسٹائل شیٹ جسے عرف میں سی ایس ایس کہا جاتا ہے۔ایک سادہ ڈیزائن لینگویج ہے جس کا مقصد ویب صفحات کوپیش کرنے کے قابل بنانے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔سی ایس ایس ویب صفحہ کی  شکل و صورت کو ہینڈل کرتا ہے۔۔۔
آپ سی ایس ایس کا استعمال کرتے ہوئے متن کا رنگ، فونٹس کا انداز، پیراگراف کے درمیان وقفہ ، کالموں کے سائز اور ترتیب ، بیک گراونڈکی تصاویر یا رنگ ، لے آؤٹ ڈیزائن، مختلف آلات کے ڈسپلے میں تغیرات اور اسکرین کے سائز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔.آپ سی ایس ایس کا استعمال کرتے ہوئے بیسک قسم کی اینیمیشن بھی بنا سکتے ہیں۔۔

سی ایس ایس کے فوائد۔۔

 سی ایس ایس آپ کاٹائم بچا تا ہے۔۔
 اس طرح کہ آپ ایک ہی سی ایس ایس فائل کو کئی ایچ ٹی ایم ایل فائلز میں ایمبیڈ کر سکتے ہیں۔اور ایک ہی سی ایس ایس فائل کو متعدد مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔۔
صفحات تیزی سے لوڈ ہوتے ہیں۔۔ 
اگر آپ سی ایس ایس استعمال کر رہیں ہیں تو آپ کو ہر ایچ ٹی ایم ایل ٹیگ کے لیے الگ کوڈ لکھنے کی ضرورت نہیں آپ ایک کلاس متعدد ایلیمنٹس میں دے سکتے ہیں  جس کی وجہ سے ہر ایلیمنٹ کے لیے الگ الگ کوڈ نہیں لکھنا پڑتااور کوڈ کم لکھا جاتا ہے اور کم کوڈ کا مطلب ہے ویب سائٹ کا تیزی سے لوڈہونا۔۔
آسان دیکھ بھال۔۔
سی ایس ایس کو مینٹین کرنا بہت آسان ہے اور اس کا سینٹینس بہت سادہ ہے۔
ایک ہی کام کرنے کئی طریقے۔۔
سی ایس ایس میں ایک کام کرنے کئی طریقے ہیں اگر کوئی کام ایک طریقے سے نہیں ہو رہا تو آپ اسے کئی اور طریقوں سے کر سکتے ہیں۔