کا مختصر تعارف(PHP)پی ایچ پی 


 پیا رے دوستو! آج سے ہم ویب ڈویلپمنٹ کلاس کا آغاز کر رہے ہیں جس میں آپ  بیک اینڈ لینگویج پی ایچ پی کے

بارے میں پڑھیں گے۔

پی ایچ پی کا آغاز ایک چھوٹے اوپن سورس پروجیکٹ کے طور پر ہوا۔جس کی بعد لوگوں کو اس کی افادیت کا علم ہوا اور اس کی مقبولیت بلندیوں پر پہنچی۔

Rasmus Lerdorf 

نے 1994 میں پی ایچ پی کا پہلا ورژن جاری کیا۔ 

چھبیس سال پہلے اسکا پہلا ورژن جاری ہوا ۔ اور اب اس کا آٹھواں ورژن ہےجو کہ نومبر 2020 میں ریلیز ہوا 

لیکن اس کاورژن نمبر 7 سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔


کا مخفّف ہے۔ "PHP: Hypertext Preprocessor"(PHP)پی ایچ پی 

  پی ایچ پی ایک سرور سائیڈ اسکرپٹنگ لینگویج ہے جو ایچ ٹی ایم ایل  کوڈ میں لکھی جاتی ہے۔ 

اس کا استعمال سیشن ٹریکنگ   ڈیٹا بیس متحرک مواد اور ای کامرس ویب سائٹس بنانے کے لیے ہوتا ہے۔


پی ایچ پی زیادہ تر ویب سرور بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ براؤزر پر چلتی  ہے اور کمانڈ لائن میں بھی چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لہذا، اگر آپ کو براؤزر میں اپنا کوڈکا  آؤٹ پٹ دکھانا پسند نہیں ہے، تو آپ اسے ٹرمینل میں دکھا سکتے ہیں۔


پی ایچ پی کے فوائد


پی ایچ پی کے کچھ ایسےفوائد ہیں جنہوں نے اسے اتنا زیادہ مقبول بنا دیا ہےکہ  یہ 15 سال سے زیادہ عرصے سے ویب سرورز
 کے لیے جانے والی زبان ہے۔ پی ایچ پی کے کچھ فوائد یہ ہیں
 پی ایچ پی کو استعمال کرنے لیے آپ کے پاس کوئ خاص آپریٹنگ سسٹم ہونا ضروری نہیں۔
کیونکہ یہ ہر پلیٹ فارم پر چلتا ہے، چاہے وہ میک، ونڈوز، یا لینکس ہو۔

اوپن سورس: پی ایچ پی اوپن سورس ہے۔ اصل کوڈ ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہے جو اس میں کچھ اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ یہ ایک وجہ ہے کہ اس کا ایک فریم ورک، لاراول، بہت مقبول ہے۔

سیکھنے میں آسان: پی ایچ پی  بالکل ابتدائی افراد کے لیے سیکھنا مشکل نہیں ہے۔ اگر آپ کو پہلے سے پروگرامنگ کا علم ہے تو آپ اسےبہت جلد  سکتے ہیں۔

 پی ایچ پی       کو آپ کسی بھی ڈیٹا بیس کے  ساتھ منسلک کر سکتے ہیں۔ 

سپورٹیو کمیونٹی: پی ایچ پی کی ایک بہت ہی معاون آن لائن کمیونٹی ہے۔جس کی مدد سے آپ اپنے مسئلے کو آسانی سے حل کر سکتے ہیں۔

linkhttps://shrinke.me/SxNBkm